بیماری کا استقبال کریں اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: تحریر- آفتاب کوثر

بیماری کااستقبال کریں-آفتاب کوثر

آج کل نزلہ، زکام اوربخار نےلوگوں کے ناک میں دم کررکھاہے.جس سےعام لوگ خاصے پریشان نظرآتےہیں. لیکن درحقیقت پریشانی والی کوئی بات نہیں. کسی نے بہت خوبصورت بات کہی ہے کہ
Welcome   the   infection   and   cooperate   with   the   nature
مطلب یہ کہ کوئی بیماری لگنے کی صورت میں خوفزدہ ہونیکی ہرگز ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے جسم میں قدرتی طور پرہرقسم کےجراثیم سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہے.
ہمارےآباواجداد کی ایک مشہورکہاوت ہے کہ انسان کیلئے سال میں کم از کم ایک بار بیمار ہوناضروری ہوتا ہےاوریہ بات طبی لحاظ سےبھی ٹھیک ہے. ہم آپ کوایک مثال کےذریعے سمجھا دیتے ہیں.
جب ایک علاقےمیں چوری یا ڈاکہ زنی کی واردات ہوتی ہے توعلاقائی پولیس اور ایجنسیوں کے اہل کار وہاں پہنچ جاتےہیں اور ایک زبردست آپریشن کرکے ہرقسم کے سماج دشمن عناصرکا قلع قمع کردیتے ہیں.
باالکل ایساہی کسی انفکشن کی صورت میں بھی ہوتا ہے. ایک قسم کےجراثیم کے گڑبڑکرنے پر مدافعتی نظام ایک مؤثر جوابی کاروائی کرکے، جسم کاچپہ چپہ چھان کر “غنڈہ گردوں” کی اینٹ سےاینٹ بجا دیتےہیں.
اس سارے پراسیس کےدوران بس هم نے صرف اتنا کرنا ہے کہ قدرتی مدافعتی نظام سے مکمل تعاون کرناہے.
اب سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاتعاون، کیسا تعاون…
اس سلسلے میں مندرجہ ذیل باتیں ذہن میں رکھیں…
 مکمل آرام کریں.
 قدرتی اورخالص خوراکوں کااستعمال کریں. مثلا تازہ پھل، پھلوں کا جوس اور سبزیاں.
 زیادہ مقدارمیں پانی پئیں اور پیاس نہ لگنے دیں.
 دوائی کی دوکان سے بخار، درد یا دوسری علامات کم کرنے کی دوائی لےسکتے ہیں.
 اپنی بیماری دوسرےافراد کولگنےسےروکنےکےلئےہاتھ دھو نے اورٹشوپیپروغیرہ کےاستعمال کا اہتمام کریں.اور اپنےڈاکٹرکےھدایات پرعمل کریں.
یاد رکھیں
بخاراس بات کی علامت ہےکہ آپ کاجسم بیماری سے لڑرہا ہے. اوراکثراوقات خودبخودٹھیک ہوجاتاہے. آپ اپنی یا اپنےبچے کی تکلیف کم کرنے کے لئے پیراسیٹامول لےسکتےہیں. لیکن اینٹی بائیوٹک کے غیرضروری استعمال سےگریزکریں.یہ ایک زندگی بچانےوالی دوائی ہوتی ہے. جسے اگرغیرضروری طورپراستعمال کیا جائے توپھریہ اس وقت کام نہیں کریگا جب اس کی اشد ضرورت ہوگی.

ڈاکٹر سے رجوع کب کیا جائے؟؟

مندرجہ ذیل علامات کو ذہن میں رکھیں. اگر یہ سب علامات یا ان میں سےایک آپ کےاندرموجودھوں تواس کا مطلب ہےآپ کی بیماری پیچیدہ هورہی ہے.لهذا آپ کواپنے ڈاکٹرسےمشورہ کرنا چاہئے.
• سانس لینےمیں دشواری .
• سینےمیں درد.
• مسلسل بخار
• الٹیاں ، پیٹ میں شدید درد یا دست.
• نگلنے میں دشواری.
• غیر معمولی کھانسی.
• مسلسل بند ناک اور سردرد.

یاد رکھیں!

علاج ایک بار شروع هوجائے تواسے لازمی طورپرمکمل کریں اور اپنےمعالج کے مشورے پر عمل کریں.

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں