اسکائپ میں آخرکار ایک مفید فیچر متعارف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کی ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ نے آخر کار وہ فیچر اپنے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جو اس وقت لگ بھگ تمام میسجنگ ایپس میں موجود ہیں۔ جی ہاں اسکائپ میں اب کسی ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے بعد جب دوسرا صارف اسے دیکھے گا تو اس کا علم آپ کو بھی ہوجائے گا۔ اسکائپ کی جانب سے اب ریڈ رسیپٹ کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ کافی حد تک فیس بک سے ملتا جلتا ہے۔ اسکائپ اب سستے فونز میں بھی چلانا آسان اسکائپ میں اب آپ کا بھیجے جانے والےپیغام کو جب فرینڈ پڑھ لے گا تو اس کے نیچے اس کا اواتار بنا نظر آئے گا، جس سے معلوم ہوجائے گا کہ آپ کا پیغام دیکھ لیا گیا ہے۔ یہ فیچر ون آن ون چیٹ کے ساتھ ساتھ 20 افراد پر مشتمل گروپ چیٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔ فی الحال یہ فیچر اسکائپ کے پری ویو بلڈ میں موجود ہے اور بہت جلد سب کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسکائپ میں بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف کمپنی کے مطابق اگر آپ اس فیچر کو نہیں چاہتے تو پرائیویسی سیٹنگز میں جاکر اسے ڈس ایبل کیا جاسکتا ہے، تاہم ایسا کرنے پر آپ یہ نہیں جان سکیں گے کہ آپ کے پیغامات دیگر پڑھ رہے ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ، ٹوٹر کے ڈائریکٹ میسجز، فیس بک میسنجر اور دیگر متعدد ایپس میں ریڈ رسپیٹس کا آپشن عرصے سے موجود ہے۔ کئی برسوں بعد آخرکار اسکائپ نے بھی اس کلب کو جوائن کرلیا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں