بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا

کھوئی رٹہ(آئی این پی ) لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی، بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے اورعالمی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہری آبادی کو شنانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں اور توپ خانے خاموش کرادیے۔بھارتی اشتعال انگیزی سے زخمی ہونے والوں میںخواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کی شناخت محمد یونس، ریحانہ کوثراورثمینہ کوثرکے نام سے ہوئی ہے اورانہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کھوئی رٹہ منتقل کیا گیا ہے۔‎

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں