”متحدہ عرب امارات کے ساتھ یہ کام کرکے بہت نقصان ہوا“شہریار خان نے سری لنکا میں انتہائی حیران کن بات کہہ دی

لاہور(ٹی ڈی پی آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی نمائندہ نہیں تھاجہاں ہم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ہوم ٹیم بھیجنا بہت مہنگا ہے اور اس سے ہمیں مالی طور پر نقصان ہوا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی آخری سیریز ہوگی،مصباح سے اس بارے بات چیت کی ضرورت نہیں ہے اور یہ اس کا آخری دورہ ہوگا۔چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز پر پی سیی بی اپنے موقف پر قائم ہے اور بی سی سی آئی کو اپنے موقف میں تبدیلی نہ کرنے کا بتادیا ہے۔انہوں نے کہا ک پاک بھارت سیریز معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔بنگلہ دیش نے ایمرجنگ ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی،بنگلہ دیش ہمیشہ سکیورٹی کا نام لیتا ہے لیکن یہ ان کا سیاسی مسئلہ ہے۔
 

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں