ہنگو میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو اشتہاریوں سمیت گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا

ہنگو میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو اشتہاریوں سمیت گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر ٹل اوردوابہ کی حدودمیں سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دو اشتہاریوں سمیت گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے چار پستول،رائفل،چارجر، کارتوس اور منشیات برآمد ہوئی۔ملزمان کو مختلف تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں