”شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن اس لئے بنائی تاکہ۔۔۔“ سٹار آل راﺅنڈر نے پہلی مرتبہ اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، مداح کے سوال پر ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”جیو لالہ“

لاہور (ویب ڈیسک) شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فاﺅنڈیشن کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور اس عزم کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ وہ اب زیادہ تر فاﺅنڈیشن کیلئے ہی کام کریں گے اور اب انہوں نے فاﺅنڈیشن بنانے کے پیچھے چھپی کہانی بھی بے نقاب کر دی ہے۔
شاہد آفریدی سوشل میڈیا صارفین کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے کہ اس دوران ایک صارف اسامہ نے سوال پوچھا کہ فاﺅنڈیشن بنانے پیچھے کوئی کہانی ہے؟ شاہد آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً 8 یا 9 سال سے مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر فلاحی کام کر رہے ہیں تاہم جب والد کا انتقال ہوا تو سوچا کہ ان کی اولاد کوئی ایسا قدم اٹھائے جس کا انہیں بہت زیادہ فائدہ ہو جبکہ کسی کی امانت کو اس تک پہنچانا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس کام کیلئے چنا ہے، فاﺅنڈیشن کا آغاز صرف اور صرف والد صاحب کے انتقال کے بعد ہی شروع کرنے کا خیال آیا اور اس کے پیچھے کوئی کہانی نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar