بس لیموں اور کالی مرچ اور موٹاپا ختم،جانیئے حیرت انگیز طریقہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیموں کااستعمال سال بھرہی جاری رہتاہے لیکن موسم گرمامیں اس کااستعمال زیادہ ہوجاتاہے خاص کررمضان المبارک میں افطارکے وقت لیموں کاشربت بناکریادوسرے مشروبات میں مکس کرکے استعمال کیاجاتاہے لیکن اگرلیموں اورکالی مرچ کوایک ساتھ استعمال کیاجائے توا س سے متعددا مراض ختم ہوجاتی ہیں کیونکہ لیموں کو ایک قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس میں موجود ترش ذائقہ اس کو منفرد اور فائدہ مند بناتا ہے ۔اس کا استعمال نہ صرف جسم سے فالتو چربی ختم کتنے کے کام آتا ہے بلکہ یہ جلد کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے لیکن اگر لیموں کو نمککالی مرچ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کی طاقت میں کئی گناہ اضافہ ہو جاتا ہے ۔کالی مرچ ، نمک حسب ذائقہ اوراس کے ساتھ لیموں کے قطرے ملاکراستعمال کیاجائے توکئی موذی امراض سے چھٹکارہ مل جائے گا۔موٹاپا:۔ دو بڑے چمچ لیموں ، ایک چوتھائی چمچ پسی ہوئی سیاہ مرچ اورایک کھانے کا چمچ شہد لیںاورتمام اجزاءکو نیم گرم پانی میں حل کریں۔اس مشروب کو پینے کی وجہ سے آپ کامیٹابولزم تیز ہوگا اور وزن کم ہونے لگے گا۔ گلے کی خراش:۔ آدھ چمچ سیاہ مرچ ، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ سمندری نمک لیں۔ان تمام اجزاءکو ایک کپ نیم گرم پانی میں ملائیں اور دن میں تین سے چار بار اس کے غرارے کرنے سے گلا ٹھیک ہوجائے گا۔ ناک کی بندش کاخاتمہ :۔ زیرہ، سبز الائچی کے بیج، دارچینی اور سیاہ مرچ کو باریک کریں اور باریک پاؤڈر بناکر اسے سونگھنے سے بند ناک کھل جائے گی۔ دل کی تازگی :۔ اگر آپکا دل خراب ہورہاہوتو ایک چائے کا چمچ سیاہ مرچ ، ایک کھانے کے چمچ لیموں کے رس کو ایک کپ گرم پانی میں ملائیں۔اس مشروب کو تھوڑا تھوڑا پیتے رہیں اور کچھ ہی دیرمیں آپ تازہ دم محسوس کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar