آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی(ویب ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ 125پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور انگلینڈ 121پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے ،پاکستان نئی رینکنگ میں 6پوائنٹس کے اضافے کے بعد 121پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ،بھارت5پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد 118پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ،جنوبی افریقہ 111پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ،آسٹریلیا 110پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ،ویسٹ انڈیز 109پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ،سری لنکا 95پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ،افغانستان 90پوائنٹس کے ساتھ نویں اور بنگلہ دیش 78پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar