یونس خان نے اپنا بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کردیا، رقم فلاحی ادارے کو دیں گے

لاہور (ویب ٖڈیسک)قومی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان اپنا بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی ادارے کو عطیہ کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق کرکٹر یونس خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیسٹ میچ میں 10ہزار رنزمکمل ہونے پر اپنا بیٹ نیلا کر دیں گے اور اس کے عوض جو رقم حاصل ہوگی اسے ٹی سی ایف پاک نامی فلاحی ادارے کو عطیہ کردیں گے۔یونس خان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف جمیکا میں ٹیسٹ میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 10ہزار رنز مکمل کر لئے اور ٹیسٹ کیریئر میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ۔
واضح رہے کہ یونس خان نہ صرف کرکٹ کی دنیا میں شہرت رکھنے کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں بلکہ ریٹائر ہونے بعد بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرنے کا بھی ادارہ رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar