وزیراعظم نواز شریف نے مصباح الحق اور یونس خان کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف دورہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی مصباح الحق اور یونس خان کے اعزاز میں آئندہ ماہ استقبالیہ دیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے رواں دورے کے اختتام پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جبکہ مصباح نے بھی ویسٹ انڈیز کے دورے میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 55 ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پوری قومی ٹیم کو استقبالیہ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar