نوشہرہ میں ایک ہی دن خودکشی کے پانچ مختلف واقعات میں چار افراد نے زندگی کا خاتمہ کردیا

نوشہرہ میں ایک ہی دن خودکشی کے پانچ مختلف واقعات میں چار افراد نے زندگی کا خاتمہ کردیا۔ ایک نوجوان نے خود زخمی کردیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کلاں میں غربت سے تنگ تنہا نامی نوجوان نے فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔ جہانگیرہ کے علاقے میں گھریلوں ناچاکی سے تنگ خاتون نے موت کو گلے لگالیا۔ نظام پور کے علاقے میں عبدالرشید نامی شخص نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی ۔ پیرپائی میں رحیم خان نامی شخص نے اپنی زندگی کا چراغ گل کرلیا۔ حامد نامی نوجون نے خود کو بجلی کا کرنٹ دے کر خودکشی کی کوشش کی جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar