نوشہرہ :قاضی کمپلیکس ہسپتال تعیناتیوں کیلئے انٹریوز،بدنظمیوں پرڈاکٹروں نے بائیکاٹ کردیا

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ میں قاضی میڈیکل کمپلیکس میں نئے ڈاکٹر کی تعیناتی کے انٹرویو کے لئے کئے گئے تمام انتظامات شدید بدنظمی کا شکار نئے ڈاکٹروں کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی صوبائی حکومت قاضی میڈیکل کمپلیکس کو تالہ لگادے اربوں روپے لگانے کے باوجود ہسپتال کی انتظامیہ عوام اور ڈاکٹروں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے ہسپتال کے ڈائریکٹر اور بورڈ آف گورننگ سفارشی عناصر کی ایماء پر ڈاکٹروں کی بھرتی میں ہیرپھیر سے کام لے رہے ہیں تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر نوشہرہ میں قاضی میڈیکل کمپلیکس میں نئے ڈاکٹروں ،میل اور فی میل نرسزکی بھرتی کیلئے انٹرویو ہورہی تھی اس دوران قاضی میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے نہایت ناقص انتظامات کررکھے تھے اور سفارش کے بل بھوتے پر امیدواران انٹرویو کیلئے پیش ہوتے رہے اس صورتحال کے باعث آنے والے امیدواروں نے دل برداشتہ ہوکر ہسپتال ڈائریکٹر سراج اور بورڈ آف گورننگ سمیت سلیکشن کمیٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انٹرویو کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar