”میں ہمیشہ کے لئے سیاست چھوڑ دوں گا اگر۔۔۔“شہباز شریف نے عمران خان کو سب سے بڑا چیلنج دیدیا

سرگودھا(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف نے عمران خان کے رقم کی پیشکش کے الزام پر ہر صورت عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”میں عدالت جاؤں گا اور ضرور جاؤں گا،اگر خدانخواستہ میرے خلاف فیصلہ آیا تو اگلا الیکشن تو کیا سیاست چھوڑ دوں گا اور قوم سے معافی مانگ لوں گا،لیکن اگر نیازی صاحب آپ کے خلاف فیصلہ آیا تو آپ کو قیادت چھوڑنے کے لئے نہیں کہوں
گا بلکہ آپ کو جھوٹوں کے آئی جی کا خطاب دوں گا“۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ پنجاب شہبازشریف نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں تقریب سے خطاب کے دوران سرگودھا میں بھی میٹرو بس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وقت آئے گا سرگودھا میں بھی میٹرو بس بنے گی،مخالفین پھر کہتے ہیں کہ شہباز شریف سڑکیں بناتا ہے،مخالفین تنقید کرتے جائیں اور ہم محنت کرتے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جلاوطنی میں عزم کیا کہ پاکستان میں بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دوں گا،ملک میں کسی بچی کو تعلیم میسر نہ ہو یہ برداشت نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے اور پڑھائی جاری رکھنے پر 200 ریال وظیفہ ملتا ہے،نواز شریف کی حکومت بنی تو انڈوومنٹ فنڈ کی بات کی اور اب ملک کے ایک لاکھ 98 ہزار طلباء تعلیمی انڈوومنٹ سے مستفید ہورہے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ جدہ میں جلاوطنی میں میرا خاندان موجود تھا اورحمزہ شہباز کو مشرف نے پاکستان میں رکھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar