رچ پراجیکٹ کے تحت پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرحد یونیورسٹی میں فوک کلچر ڈانس آٹن کا انعقاد

پشاور(تفہیم ڈاٹ پی کے)کلچر ڈیپارٹمنٹ کے رچ پراجیکٹ کے تحت پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرحد یونیورسٹی میں فوک کلچر ڈانس آٹن کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں طلباء کے مختلف گروپس نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء اور مہمانانِ گرامی نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانی کے فرائض یونیورسٹی رجسٹرار محمد ناصرخان نے انجام دیے جبکہ مہمانِ گرامی ملک تیمور خان تھے۔ اس موقع پر پیس فاؤنڈیشن کے چیرمین مقصود احمد نے آٹن فوک کلچر ڈانس کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کا پشتون کلچر پر اثرات اور امن میں کردار بیان کیا۔ ر محمد ناصرخان نے پیس فاؤنڈیشن اور کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکی فروغ کلچر پراجیکٹ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اپنے کلچر کو نئی نسل تک منتقل کرنے کی یہ ایک بہترین کوشش ہے اس موقع پر مقابلہ جیتنے والی ٹیموں کے لیے پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar