جاوید آفریدی نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لیے ایسے علاقوں کو فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

پشاور (تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن )پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لیے کشمیر اور گلگت بلتستان کو فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کی فہرست میں ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر ریجنز کو شامل کر کے کشمیر اور گلگت بلتستان کو نظر انداز کیے جانے پر انہیں شدید اعتراض ہے ۔جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیم کو خرید نے کے لیے سب سے بڑی آفرکرنے کو تیار ہیں ۔جاوید آفریدی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو بھی چھٹی ٹیم کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar