نوشہرہ،منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

تھانہ اضاخیل پولیس کا ڈرگ ڈیلر کے خلاف کامیاب کاروائی۔ فاٹا سے منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، گاڑی کی خفیہ خانوں سے 10ہزار گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد۔ گرفتارمجرم اشتہاری ضلع صوابی پولیس کو بھی کئی سنگین مقدمات میں مطلوب ہے ۔تفصیلات کے مطابق:۔ضلعی پولیس سربراہ کو معتبر ذرائع سے اطلاع تھی کہ فاٹا سے براستہ جی ٹی روڈ سواریوں کی گاڑی میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ نفری پولیس کو الرٹ کیا گیا۔ بمقام چوکی عجب باغ ناکہ بندی میں DSPپبی سرکل شہنشاہ گوہر ،SHOتھانہ اضاخیل انسپکٹر ارشد احمد معہ نفری کے موجود تھے کہ جانب پشاور سے فلائنگ کوچ نمبری7 942پشاور سے اتی دکھائی دی ، شک پڑنے پر روکا گیا۔ باریک بینی سے تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے 10کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم ذوالفقار علی ولد نور الحق سکنہ شیوہ اڈہ ضلع صوابی کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار شدہ ملزم ضلع صوابی کے تھانہ چھوٹا لاہور کو بھی علت 525مورخہ26.11.2016جرم 9C CNSA(20)کلو چرس میں مجرم اشتہاری تھا۔ ضلعی پولیس سربراہ کا یہ عزم کہ نوشہرہ کو منشیات سے پاک کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar