پنجاب یونیورسٹی لاہور شعبہ حیوانات کے طالبعلموں نے تتروٹ کے پہاڑوں سے کئی صدیوں پرانے دریائی گھوڑے کا جبڑا دریافت کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی لاہور شعبہ حیوانات کے طالبعلموں نے تتروٹ کے پہاڑوں سے کئی صدیوں پرانے دریائی گھوڑے کا جبڑا دریافت کرلیا ہے جسے مزید تحقیق کیلئے لاہور بھیجا جائے گا . یونیورسٹی کے شعبہ حیوانات کی ریسرچ ٹیم نے بتایا کہ دریافت ہونے والا جبڑا کئی صدیوں پرانا دریائی گھوڑے کا نیچے والا جبڑا ہے جسے شعبہ حیوانات کے طالبعلموں نے دریافت کیا ہے تاہم گھوڑے کے خوسلز کو لاہور لیبارٹریر لے جایا جائے گا جہاں اس پر مزید تحقیق کی جائے گی خیال رہے کہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ حیوانات کی ٹیم ان ایریا میں قدیم جانوروں کی باقیات ڈھونڈنے میں مصروف ہے . عالمی ماہرین اس دریافت پر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar