فیس بک نےبڑافیصلہ کرلیا،باصلاحیت نوجوان تیارہوجائیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیس بک انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ کومکمل طورپرسوشل میڈیاکاحب بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ سوشل میڈیاکے صارفین فیس بک پرایک بڑی تبدیلی ہونے کے بعد بہت جلد فیس بک پردیگر سوشل میڈیا اکائونٹس جیسے انسٹاگرام، سکائپ، ٹوئٹر اور یوٹیوب وغیرہ کو بھی شامل کرسکیں گے ۔فیس بک میں ہونے والی یہ تبدیلی ویب سائٹ کومکمل طو رپرتبدیل کردے گی ۔صارف کواب ابائوٹ می (About me) کاایک سیکشن نظرآئے گااورایک کلک کرتے ہی صارف اپنے جاننے والے کسی بھی صارف کے اکائونٹ تک پہنچ جائے گا جبکہ اینڈرائیڈاورآئی اوایس ایپ میں فیس بک اس نئے فیچرکی آزمائش جاری رکھے ہوئے ہے اورفیس بک انتظامیہ کی جانب سے ڈسکور پیپل نامی فیچر بھی آزمایا جارہا ہے جس کے ذریعے صارفین ایسے لوگوں کو دوست بناسکیں گےجنہیں وہ جانتے تک نہیں ہونگے اوراس طرح صارفین کے سماجی رابطے مزید بڑھ سکیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shares
Skip to toolbar